کنگنا نے سلمان خان کے خلاف نیا محاذ کھول لیا
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی ریتک روشن کے ساتھ لڑائی ہر روز نیا رخ اختیارکر رہی ہے۔ حال ہی میں کنگناکی ایک ای میل منظر عام پر آئی ہے جس میں انہوں نے سلمان خان پر گالیاں دینے کا الزام لگایا ہے۔ہندوستانی میڈیا نے کنگنا رناوت کی ایک ای میل کا سراغ لگایا ہے جس میں انہوں نے سلمان خان پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ یہ ای میل ریتک روشن کو 9 اکتوبر 2014 کوبھیجی گئی تھی ۔ جس میں انہوں نے ریتک سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ تم اپنی فلم کی تشہیر کے لئے”بگ باس“ گئے تھے یہ اچھی بات ہے، وہ (سلمان خان) عجیب انسان ہیں، جب میں نے ان کی فلم میں کام کرنے سے انکار کیا تو کہنے لگے کہ کرینہ یہ فلم کررہی ہے لیکن میں یہ فلم تمہیں دے رہا ہوںکیونکہ میں کرینہ کی مدد کرنے کی بجائے تمہاراکریئر بنانا چاہتا ہوں۔کنگنا نے اپنی ای میل میںکہا کہ یہ سن کر میں حیران تھی کہ کیا وہ (سلمان خان) پاگل ہےں، کیا کرینہ کا بجرنگی بھائی جان والا کردار میرا کریئربناسکتا ہے۔ اس کی ایسی کون سی ہیروئن ہے جس نے کریئر بنالیا ہے۔اس حوالے سے بہت خوش ہوں کہ میں نے کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کیا، جو پروڈیوسر، ڈائریکٹر مجھ پر پیسہ لگاتے ہیں انہوں نے مجھے منع کیا تھا کہ یہ فلم میرے امیج کو خراب کردے گی۔سلمان صرف میرا مذاق اڑانا چاہتے تھے ۔ایک بار انہوں نے مجھے کہا کہ میں کئی فلموں میں کام کیوں کرتی ہوں، کترینہ کو دیکھو، کتنی اچھی ہے اور بہت کم بولتی ہے، میں نے انہیں کہا کہ وہ 19 ویں صدی میں زندہ ہے، مجھے سلمان خان اور کترینہ کیف نہیں بننا ۔ اس بات پر وہ بھڑک گئے اور مجھے گالیاں دینے لگے۔ اس واقعے کے بعد 2 سال تک میں نے ان کا چہرا نہیں دیکھا، انہوں نے مجھے فون کال اور میسج کئے لیکن میں نے کوئی جواب ہی نہیں دیا۔دوسری جانب کنگنا رناوت کے وکیل رضوان صدیقی نے کہا ہے کہ ”ان ای میلز کو مستند نہیں کہا جاسکتا کیونکہ 2014 میں ان کا ای میل اکاﺅنٹ ہیک ہوگیا تھا۔