Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں تیل کے شعبہ میں غیر ملکیوں کی تعداد گھٹانے کا فیصلہ

کویت..... کویت کے تیل ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آئل فیلڈ میں کام کرنے والے 3 ہزار غیر ملکی ملازم سالانہ 87.5 ملین دینار تنخواہ لے رہے ہیں۔ کویت نے غیر ملکی کارکنان کی تعداد اور ان کو دی جانے والی مراعات میں تخفیف کا فیصلہ کرلیا۔ کویت کے الانباء جریدے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ کویت تارکین وطن پر آنے والے اخراجات میں کفایت شعاری کی پالیسی پر گامزن ہے ۔ غیر ملکی ملازمین کو باقاعدہ ملازمتوں سے ہٹا کر ٹھیکہ داروں کے حوالے کیا جارہا ہے۔ جس سے ان کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی واقع ہورہی ہے۔ غیر ملکی کویتی آئل کارپوریشن میں انجینیئر ، ڈاکٹر ، ٹیکنیشن ، دفتری کارکن اور قانونی امور کے ماہر کے طور پر کام کررہے ہیں۔ 

شیئر: