Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیپٹن صفدر وطن واپسی پر نیب ریفرنس میں گرفتار

اسلام آباد..سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر اتوار کی شب وطن واپس پہنچ گئے۔ نیب کی ٹیم بھی پنجاب پولیس کے ہمراہ ائیر پورٹ پر موجود تھی۔کیپٹن صفدر کو اسلام آبادائیر پورٹ پر نیب ریفرنس میں گرفتار کرلیا گیا۔ مریم نواز پنجاب ہاوس روانہ ہوگئیں وہ پیر کو احتساب عدالت میں پیش ہونگی ۔نیب نے گرفتاری سے متعلق سیکرٹری قومی اسمبلی کو پہلے ہی خط لکھ کر آگاہ کردیا تھا۔ نیب کی ٹیم نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی گرفتاری کے لئے رن وے پر جانے کی کوشش بھی کی ۔واضح رہے احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کے ناقابل ضمانت اور مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ جار ی کر رکھے ہیں۔ پاکستان روانگی سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا تھا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے جو چیزیں چل رہی ہیں وہ سب سامنے آ گئی ہیں۔ عدالتوں میں پیش ہوں گے تاکہ نظام عدل کو آزما سکیں ورنہ ساری دنیا جانتی ہے کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔ دامن صاف ہو تو سیاستدان کہیں جانے سے گھبراتے نہیں۔ ہمارا دامن صاف ہے اس لئے کوئی ڈر یا خوف نہیں۔ اس موقع پر کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ ہمارے وکلائ نے کہا ہے کہ آ جائیں۔اس امید کے ساتھ واپس جا رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف ہو گا۔
 

شیئر: