Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیگی کارکنوں نے نیب کی گاڑی کو گھیر لیا

اسلام آباد..اسلام آباد ائیر پورٹ پر ن لیگ کے کارکنوں نے کیپٹن صفدر کو گرفتار کرکے لے جانے والی نیب کی گاڑی کو روک لیا۔ کارکن گاڑی پر چڑھ گئے اور نعرے بازی کی ۔نیب کی گاڑی آدھے گھنٹے تک ائیر پورٹ پر رکی رہی ۔ کارکن نیب کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے ۔کیپٹن صفدر نے خود کارکنوں کو گاڑی کے آگے سے ہٹنے کی ہدایت کی ۔لیگی رہنما آصف کرمانی نے کارکنوں سے کہا کہ پارٹی قیادت کا حکم ہے کہ کسی قسم کی مزاحمت نہ کی جائے۔لیگی رہنماوں نے بمشکل نے کارکنوں کو گاڑی کا گھیراو ختم کرنے پر آمادہ کیا۔ جس کے بعد نیب اہلکار کیپٹن صفدر کو ائیر پورٹ سے باہر لے جانے میں کامیاب ہوسکے۔ کیپٹن صفدر کو پیر کی صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نواز شریف کی صاحبزادی بھی عدالت میں پیش ہونگی۔
 

شیئر: