Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلٹر کافی یا بوائل کافی : کونسی زیادہ بہتر ہے ؟

اگر سائیکو اسٹیومولینٹ ڈرگز کی بات کی جائے تو پہلا نام کافی کا آتا ہے۔ یہ دنیا کے ہر خطے میں پسند کی جاتی ہے اور مختلف طریقوں سے تیار کی جاتی ہے۔ حال ہی میں سائنسدانوں نے اس بات پر ریسرچ کی ہے کہ کس طریقہ کار سے بنائی گئی کافی صحت کے لیے مفید ہے۔
 
 ریسرچرز نے بوائل کافی اور فلٹر کافی کے سیرم کولسٹرول لیول پر اثرات کا مشاہدہ کیا۔ 12 ہفتوں پر مشتمل اس ریسرچ میں 107 نارمل سیرم کولسٹرول والے افراد پر تجربہ کیا گیا۔ 9 ہفتوں بعد یہ دیکھا گیا کہ فلٹر کافی پینے والے افراد اور کافی نہ پینے والے افراد کے سیرم کولسٹرول لیول میں کوئی فرق نہیں تھا جبکہ بوائل کافی پینے والے افراد کا کولسٹرول لیول بڑھا ہوا تھالہذا کہا جاسکتا ہے کہ کولسٹرول کے مسائل سے بچنے کے لیے فلٹر کافی، بوائل کافی کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ہے۔
 

شیئر: