Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زندگی بدلنے والی جدید ٹیکنالوجی

لندن .... آئے دن بازار میں جدید ٹیکنالوجی سے تیار ہونے والی مختلف اشیاءآرہی ہیں مگر یہ اتنی بڑی مقدار اور اس رفتار سے سامنے آرہی ہیں کہ لوگ اسکی اثر آفرینی اور فوائد کے بارے میں طرح طرح کے شکوک و شبہات میں مبتلا ہوجاتے ہیں مگر ماہرین کا کہناہے کہ بہت ساری چیزیں جو حال ہی میں سامنے آئی ہیں کھلونا نما لگنے کے باوجود زندگی بدلنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں اور انسان کو زیادہ خوشحال اور خوش بناسکتی ہیں۔ انہی چیزوں میں میو سلائس نامی یہ جدید چیز ہے جو کلائی کی گھڑی کی صورت میں آئی ہے اور آپ کے دل کی حرکات اور حالت دونوں پر نظر رکھتی ہے۔ اسلئے اسے شعبدہ بازی یا محض کھلونا تصور کرنا غلط ہوگا۔ اصل ٹیکنالوجی یہی ہے کہ پہلی فرصت میں آپ کو اس ٹیکنالوجی کے طفیل بننے والی چیزوں پر پوری طرح یقین نہ آئے اور آپ اس وقت تک اس کی اثر آفرینی سے غافل رہتے ہیں جب تک آپ اسے خود خرید نہ لیں اور کچھ دن تک استعمال نہ کرلیں۔ روز مر ہ کی زندگی تقریباً ہر روز ہی بدلتی ہے اور تبدیلی میں ایسی چھوٹی موٹی چیزوں کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک ٹیکنیکل ماہر نے کہا ہے کہ وہ عرصے سے اس بارے میں لکھ رہا ہے کہ اصل ٹیکنالوجی اور نقالی کے درمیان جو حد فاصل ہے وہ صارفین پر واضح ہونی چاہئے تاکہ اس کے درست فوائد لوگوں تک پہنچیں۔ اب میو سلائس نامی گھڑی ان ساری ضروریات کو پورا کرتی نظر آرہی ہے۔ یہ انسان کو چاق و چوبند رکھنے کےلئے انتہائی کارآمد چیز ہے اور گھڑی نما ہونے کے باوجود چونکہ ہر وقت کلائی پر بندھی رہتی ہے اسلئے یہ آپ کے سونے ، جاگنے ، دفتر میں کام کرنے ، پیدل چلنے ، گاڑیاں چلانے غرض ساری مصروفیات کا ریکارڈ رکھتی ہے۔ حد یہ کہ اس کی مدد سے آپ ہر وقت یا حسب ضرورت اپنا وزن اور اپنی کیلوریز بھی چیک کرسکتے ہیں اور حرکت قلب پر بھی نظررکھ سکتے ہیں۔ میو سلائس پرسنل ایکٹیویٹی انٹیلی جنس نامی مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہےں اور یہ اس وقت فعال ہوجاتی ہےں جب آپ شدو مد سے کسی کام میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ میو سلائس کی کارکردگی کا تعین کرنے کیلئے گزشتہ 25 سال میں 45ہزار افراد کی حالت اور روز مرہ کی زندگی کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ اب یہ چیزیں برصغیر میں بھی دستیاب ہیں۔ 

شیئر: