Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راج ناتھ کرینگے این آئی اے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح

نئی دہلی۔۔۔۔۔مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ منگل کو قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے ہیڈکوارٹر کا افتتاح کرینگے۔ سنگھ نے 2سال قبل 10اکتوبر کو این آئی اے ہیڈکوارٹر کا سنگ بنیاد رکھا تھا اس کا تعمیری کا م 24ماہ میں مکمل کرلیا گیا۔ 31دسمبر 2008ء کو این آئی اے تشکیل دی گئی تھی جس کا دفتر سینٹور ہوٹل میں تھا۔ اس کے بعد جون2013ء میں اس کو جے سنگھ روڈ پر این ڈی ایم سی کی کنونشن عمارت میں منتقل کیا گیا۔ رفتہ رفتہ ایجنسی نے پورے ملک میں نیٹ ورک قائم کرلیا ۔ اس وقت ملک میں اس کے 8دفاتر اور 14ضمنی دفاتر ہیں۔شہری ترقی کی وزارت نے این آئی اے ہیڈ کوارٹر کیلئے سی جی اوکمپلیکس کے سامنے لودھی روڈ پر 4191مربع میٹر زمین دستیاب کرائی جس پر 9منزلہ عمارت 35کروڑ13لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی۔

شیئر: