راہول گجرات کے دورے پر، ملنےکیلئے لوگ بے قرار
احمد آباد۔۔۔۔۔کانگریس نائب صدر راہول گاندھی آج سے 3 روزہ دورے کے لئے گجرات پہنچ گئے۔ انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ ایئر پورٹ پر غیر رسمی میٹنگ کی۔ وہ آج كھیڑا ضلع کے هاتھی جن سرکل سے’نوسرجن گجرات یاترا‘ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کریں گے۔ 11 اکتوبر تک چلنے والے اس دورے کے دوران وہ مشرقی گجرات کے كھیڑا، آنند، وڈودرا، چھوٹا ادےپور،پنچ محل اور داهود اضلاع کا دورہ کریں گے۔راہول گاندھی آج وڈودرہ میں قیام کریں گے جبکہ کل وہ چھوٹا ادے پور میں ٹھہریں گے۔ ان کے دورے کا اختتام فاگیل میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد ہوگا۔ راہول گاندھی کی آج ایئرپورٹ پر ہوئی غیر رسمی میٹنگ میں راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ احمد پٹیل، پارٹی کے ریاستی صدر بھرت سنگھ سولنکی سمیت متعدد دیگر رہنما موجود تھے۔ واضح رہے کہ اس سال گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تشہیری مہم کے سلسلے میں راہول گاندھی نے اپنے دورے کا پہلا مرحلہ 25 ستمبر کو دوارکا سے شروع کیا تھا اور اس کا اختتام 27 ستمبر کو راجکوٹ کے جیت پور میں ہوا۔