Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں میں ہارن لگانے کی مقابلہ آرائی

    لکھنؤ۔۔۔۔۔ اعظم گڑھ میں اس پرفتن دَور میں روزانہ گاڑیوں میں نئے ہارن لگانے کی مقابلہ آرائی ہو رہی ہے۔ حالات یوں ہیں کہ گاڑیوں میں نئی تکنیک کے ہارن لگائے جارہے ہیں۔ نوجوانوں میں نئے اور شور  والے ہارن لگوانے کا سب سے زیادہ چلن ہوچکا ہے۔ صوتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ جب ان پر کارروائی کا موقع آتا ہے  تو پولیس انتظامیہ نومبر میں ہونے والے ٹریفک ماہ میں کارروائی کی رسمی ادائیگی ضرور کرتی ہے لیکن پھر اس کے بعد سال بھر تک اسے روکنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ زیادہ شور  جدید زندگی،  بڑھتی صنعت کاری و شہری کاری کے سبب ہوتا ہے۔  یہ ماحولیات میں غیرمطلوبہ آواز کے سبب پیدا ہوتی ہے۔ تیز آواز میں  موسیقی سننا آپ کو اچھا لگتا ہوگا لیکن یہ آپ کے آس پاس کے لوگوں کو پریشان کرتا ہے۔

شیئر: