Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول کے بعد اسمرتی ایرانی کا دورہ امیٹھی

    لکھنؤ۔۔۔۔۔کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے  سہ روزہ دورے کے بعد پیر کو  مرکزی وزیراسمرتی ایرانی بھی  رائے بریلی پہنچ گئیں ۔  وہ  امیٹھی جاکر وہاں کے بی جے پی کے ممبر اسمبلی امت کوری کے گھر گئیں اور ان کے بیمار والد کی مزاج پرسی کی ۔ اسمرتی ایرانی امیٹھی سے پارلیمنٹ کا الیکشن لڑی تھیں لیکن راہول گاندھی سے شکست ہوگئی تھی اب بی جے پی پوری طاقت سے یہ کوشش کررہی ہے کہ آئندہ  2019 ء میں ہونے والے  پارلیمانی الیکشن میں  وہ راہل کو شکست دے دیں ، اسی تیاری کے تحت وہ امت شاہ اور  وزیر اعلیٰ یوگی بھی امیٹھی پہنچ رہے ہیں ۔

شیئر: