تلگو اداکار راج شیکھر سڑک حادثے میں زخمی، دونوں گاڑیاں تباہ
حیدرآباد۔۔۔۔۔۔تلگو فلموں کے اداکار راج شیکھر سڑک حادثہ میں معمولی طورپر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ شہر حیدرآباد کے راجندر نگر کے قریب پی وی این آر وے پر اُس وقت پیش آیا جب اداکار کی کار نے دوسری کار کو ٹکر دے دی۔اداکار خود اپنی کار چلارہے تھے۔ ان کی کار بے قابو ہوگئی اور بلڈر رامی ریڈی کی کار سے ٹکرا گئی ۔اس حادثہ میں دونوں گاڑیوںکو نقصان پہنچا ۔اس حادثہ کے بعد اداکار پر دوسری کار کے مالک نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثہ کے لئے اداکار کو ذمہ دار ٹھہرایا۔انہوںنے پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے الزام لگایا کہ اداکار نے نشے کی حالت میں لاپروائی سے کار چلاتے ہوئے ان کی کار کوٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں ان کی کار کو شدید نقصان پہنچا تاہم راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر نے کہا کہ جب بریتھ انالائز ر سے جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ راج شیکھر حالت نشہ میں نہیں ہیں۔اداکار ،ذہنی دباؤ میں ہیں کیونکہ حال ہی میں ان کی ماں کی موت ہوگئی ہے۔