Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رانی مکھرجی کیلئے ماریشس کاخصوصی اعزاز

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ رانی مکھرجی کو ماریشس کی جانب سے خصوصی اعزاز سے نوازا گیاہے۔ اداکارہ کو بالی وڈ سینما میں بہترین فنی خدمات پیش کرنے پر ماریشس کا خصوصی ایوارڈ پیش کیا گیا۔رانی مکھر جی کی جانب سے اس ایوارڈ کواپنے لئے اعزاز قراردیاگیاہے۔ ماریشس میں قومی دن کے حوالے سے ایک فلم فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا۔تقریب میں بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی خصوصی مہمان کے طو رپر مدعو تھیں۔ وہ ان دنوں اپنی نئی فلم' ' ہچکی'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: