مسکراہٹ تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہے
خوشی کا احساس فیصلہ سازی کی صلاحیت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔مسکراہٹ ذہن کے ان گوشوں کو جلا بخشتی ہے جو تخلیقی کاموں میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ زیادہ ہنسنے مسکرانے کے عادی ہوتے ہیں ان میں مسائل کا سامنا کرتے ہوئے بہترین حل سوچنے کی صلاحیت بھی زیادہ ہوتی ہے۔ درحقیقت مسکراہٹ سے ڈوپامائن نامی ہارمون دماغ میں خارج ہوتا ہے جو خوشی کا احساس دلاتا ہے اور کسی فرد کی فیصلہ سازی اور معلومات کی تجزیے کی طاقت بڑھ جاتی ہے۔