Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3لاکھ پونڈ کامکان صرف 2پونڈ میں

لندن .... نارتھینٹ کے ڈیوینٹری علاقے میں ایک عالیشان مکان موجود ہے جسکی مالکن نے اسے فروخت کرنے کا اعلان کیاہے۔ کہا جاتا ہے کہ 4بچوں کی ماں مسز سرلے  اپنے 5بیڈ پر مشتمل مکان کو کوئی مناسب خریدار نہ ملنے کی صورت میں بذریعہ قرعہ اندازی لاٹری کے ذریعے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور لاٹری ٹکٹ کی قیمت صرف 2پونڈ رکھی گئی ہے۔ واضح ہو کہ  5کشادہ بیڈ رومز کے علاوہ اس میں ایک وسیع و عریض لائونج بھی ہے جبکہ خوبصورت ڈائننگ روم، کچن اور ناشتے کاکمرہ اس کے علاوہ ہیں۔ مسز سرلے کو امید ہے کہ وہ اپنے اس خاندانی مکان کو بیچنے کیلئے لاٹری کے5لاکھ ٹکٹ فروخت کرلیں گی اور اگر ایسا ہوا تو انہیں ا نکے مکان کی قیمت سے کہیں زیادہ رقم حاصل ہوجائیگی جو 10لاکھ پونڈ کے لگ بھگ ہوگی جو اصل قیمت سے 3گنا زیادہ ہوگی۔ خاتون کا کہناہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنے مکان کو پراپرٹی مارکیٹ کی لسٹ میں شامل کرکے فروخت کرنے کی کوشش کی تھی مگر کوئی خاطر خواہ جواب یا گاہک سامنے نہ آیا تو وہ چپ ہوکر بیٹھ گئیں تاہم اب کچھ دنوں بعد  انہیں رقم کی اشد ضرورت پیش آئی تو اس کا واحد ذریعہ یہ رہا کہ وہ اس مکان کو سستے لاٹری ٹکٹ کے ذریعے فروخت کریں۔ یہ خوبصورت مکان لینگ فارم ڈیولپمنٹ علاقے میں ہے۔ آس پاس کا علاقہ بھی کافی ا چھا ہے اور کھلی فضا میں اس مکان کی انفرادیت اور بھی سامنے آتی ہے۔

شیئر: