امیت شاہ کے بیٹےنے دائرکیا ہتک عزت کا مقدمہ
احمد آباد ۔۔۔۔بی جے پی کے صدر امیت شاہ کے اکلوتے بیٹے جے شاہ نے اپنے بارے میں نیوز پورٹل ویب سائٹ پرجاری خبر کے سلسلے میں میٹروپولیٹن عدالت میں صحافی روہنی سنگھ اور ایڈیٹروں سمیت 7افراد کے خلاف 100کروڑ کی ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا۔ عدالت نے اس معاملے کی سماعت کیلئے 11اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔ ملزمان میں پورٹل کے ایڈیٹر سدھارتھ وردراجن ، سدھارتھ بھاٹیہ اور ایم کے وینو کے نام شامل ہیں۔