Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کشمیر میں جنگی جرائم کررہا ہے، ملیحہ لودھی

نیویارک.. اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا نوآبادی سے دستبرداری کا ایجنڈا اس وقت تک ناکام ہے جب تک مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نہیں نکالا جاتا۔ انہوں نے کشمیر میں پرامن مظاہرین کے خلاف پیلٹ گن کے استعمال کی مذمت کی اور کہا کہ ہند جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔ نوجوان نسل پوری زندگی کےلئے بصارت سے محروم ہورہی ہے۔جنرل اسمبلی کی خصوصی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے عوام پورے عزم اور حوصلے کے ساتھ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ا نہوں نے کہا کہ ہند انتخابی ڈھونگ کے لئے وحشیانہ تشدد کے تمام ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے تاکہ کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم اور کشمیر پر غیر قانونی تسلط برقرار رکھ سکے۔کشمیر میں ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانا ہے۔ 
 

شیئر: