Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایودھیا میں پھر پتھر پہنچنے لگے

ایودھیا۔۔۔۔ایودھیا میں مندر کی تعمیر کیلئے وشو ہندوپریشد ( وی ایچ پی) کی ورکشا پ میں تراشنے کیلئے پتھر دوبارہ پہنچائے جانے لگے۔وی ایچ پی کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ سے ابتک تقریباً20ٹرک پتھر آچکے ہیں اور انہیں رام سیوک پورم میں رکھا جارہا ہے جہاں8افراد پتھروں کوتراشنے کے کام میں مصروف ہیں۔وشو ہندو پریشد کے ماڈل کے مطابق مجوزہ مندر 2منزلہ ہوگی، اسکی اونچائی 128فٹ ، لمبائی 269فٹ 5انچ اور چوڑائی 140فٹ ہوگی۔ مجموعی طور پر 212ستون ہونگے ہر منزل پر 106ستون نصب کئے جائیں گے۔فرش کے ستونوں کی اونچائی16فٹ 8انچ جبکہ پہلی منزل پر بنائے جانے والے ستونوں کی اونچائی 14فٹ 8انچ ہوگی۔ وی ایچ پی نے دعویٰ کیا کہ مندر کے فرش سمیت تقریباً 70فیصد پتھر تراشے جاچکے ہیں۔

شیئر: