Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزرات محنت کے روزگار میں سعودیوں کی مدد کیلئے 5نئے پروگرام

 ریاض ..... وزارت محنت وسماجی فروغ نے روزگار کے حصول میں سعودی شہریوں کی مدد کیلئے 5نئے پروگرام جاری کر دیئے۔ وزیر محنت و سماجی فروغ ڈاکٹر علی الغفیص نے منگل کو نئے پروگرام جاری کرتے وقت واضح کیا کہ وزارت سعودی لیبر مارکیٹ کو منظم کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔ سعودی شہریوں کو مناسب اور موزوں طریقے سے لیبر مارکیٹ کا اٹوٹ حصہ بنانے کے سلسلے میں پرعظم ہے۔ نئے پروگراموں کی بدولت نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار ملے گا۔ نجی اداروں میں سعودائزیشن کی شرح نمو بڑھے گی۔ آزادانہ کاروبار کے مواقع میسر آئیں گے۔ جزوقتی ملازمت کے امکانات روشن ہوں گے۔ کارکن خواتین کی مدد کیلئے ان کے بچوںکی ضیافت کا پروگرام نافذ کیا جائے گا۔ ملازم خواتین کو گھر سے دفتر یا کارخانے آنے جانے میں تعاون کے طور پر ٹرانسپورٹ پروگرام روبہ عمل لایا جائے گا۔ دریں اثنا ءفرو غ افرادی قوت فنڈ(ہدف) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صالح العمرو نے واضح کیا کہ نجی اداروں میں سعودائزیشن کی شرح بڑھانے والے پروگرام کے تحت سعودی لڑکوں او رلڑکیوں کو ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرائے جائیں گے۔ سعودائزیشن کی لاگت کم کی جائے گی۔ خواتین کو ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع مہیا کئے جائیں گے۔ ہدف روزگار کی تربیت کے دوران نجی ادارے سے تعاون کرے گا۔ آزاد کاروبار میں دلچسپی رکھنے والوں کو مختلف سہولتیں دی جائیں گی۔ جزوقتی ملازمت کے پروگرام کے تحت نجی اداروں کو سعودی شہریوں کی خدمات سے استفادے پر راغب کیا جائے گا۔

شیئر: