فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ : آسٹریلیا نے شام کو 2-1 گول سے شکست دیدی
سڈنی: روس میں کھیلے جانیوالے فٹبال ورلڈ کپ 2018ءکوالیفائنگ کیلئے زبردست مقابلے جاری ہیں۔سڈنی میں آسٹریلیا اور شام کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ آسٹریلیا کے فارورڈ ٹم کاہل نے 13ویں اور96ویں منٹ میں گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی یقینی بنائی۔ جنگ سے تباہ حال شام کے کھلاڑیوں نے بھی خوب جان لگائی اور کھیل کے اختتام تک جم کر مقابلہ کیا۔ ادھر دمشق میں تماشائی بھی بھرپور پرجوش رہے تاہم شام کی پہلی بار فٹبال ورلڈ کپ کھیلنے کی امیدیں دم توڑ گئیں جس سے شامی شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔