آر ایس ایس میں کتنی خواتین؟،راہول کا سوال
ودودرا۔۔۔۔کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام عائد کیا اور سوال کیا کہ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ( آر ایس ایس) کی شاخوں میں کتنی خواتین ہیں ؟ جبکہ کانگریس میں ہر سطح پر خواتین کو سرگرم دیکھا جاسکتا ہے۔ راہول گاندھی نے انتخابی مہم کے دوسرے دن طلبہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس سمجھتی ہے کہ خواتین جب تک خاموش رہیں گی وہ ٹھیک ہیں لیکن جب وہ کچھ کہنا شروع کرتی ہیں تو انہیں خاموش کردیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے کبھی آر ایس ایس کی کسی شاخ میں شرٹ پہنے کسی عورت کو دیکھا؟لیکن آپ کانگریس میں ہر سطح پر خواتین کو دیکھیں گے۔ خاکی نیکرآر ایس ایس رضاکاروں کا ٹریڈ مارک تھا لیکن خاکی پتلون کا استعمال شروع کردیا۔