جے شاہ پر لگے الزامات بے بنیادہیں، راج ناتھ
نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ نے بی جے پی کے صدر امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ پر مبینہ بدعنوانی کے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے الزامات پہلے بھی لگائے جاچکے ہیں۔ ان کی تحقیقات کی ضرورت نہیں۔این آئی اے کے نئے ہیڈ کوارٹر کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں نے بی جے پی صدر کے بیٹے پر عائدالزامات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔واضح ہو کہ جے شاہ کی کمپنی ٹمپل انٹر پرائزز پرائیویٹ لمٹیڈکاٹرن اووَر50ہزار سے بڑھ کر 2015-16میں 80کروڑ 50لاکھ روپے تک پہنچ گیا ۔علاوہ ازیں بغیر گارنٹی کے 15کروڑ روپے قرض بھی دیئے گئے۔ ان الزامات کو بی جے پی نے بھی جھوٹا اوربے بنیاد قراردیا۔