جونپور میں دلت اور اونچی ذات میں خونی تصادم
جونپور۔۔۔۔یوپی میں جونپور کے کرداہا گاؤں میں کرکٹ میچ کھیلنے کے دوران بچوں کے بیچ ہوئی مارپیٹ نسلی تشدد میں تبدیل ہوگئی۔ اس واردات میں دلت اور اعلیٰ ذات کے 8افراد شدید زخمی ہوئے۔ دلتوں نے پولیس پر معاملے کو سنجیدگی سے نہ لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹریفک جام کردیا۔پولیس نے کارروائی کرکے ٹریفک بحال کی۔دریں اثناء دلت آبادی میں کھیت پر آئے انل سنگھ کو دلتوں نے زدو کوب کیا ۔دوسرے دن ایک دلت کو اونچی ذات والوں نے زدوکوب کیاجس سے علاقے میں خونی تصادم بھڑک اٹھا۔ تصادم میں متعد دافراد زخمی ہوگئے جنہیں جلال پور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔جونپور ایس پی کے کے چودھری نے کہا کہ 8افرادگرفتار ہوئےجن کیخلاف مقدمہ قائم کیا گیا ۔