Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا ہاکی کپ: پاکستان کی بنگلہ دیش کو 0-7 سے شکست

ڈھاکا: دسویں ہاکی ایشیا کپ کے پہلے دن پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو صفر کے مقابلے میں 7 گول سے واضح شکست دیدی۔یہ میچ ڈھاکا کے مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو بنگلہ دیش کی ٹیم پر 0-1 کی برتری حاصل تھی جب ابوبکر محمود نے 18ویں منٹ میں پہلا گول گیا تاہم دوسرے ہاف میں پاکستان کی ٹیم نے میزبانی کا کوئی لحاظ نہ کرتے ہوئے نصف درجن گول داغ دیئے جس میں پینلٹی کارنر کے ماہر پاکستانی کھلاڑی ابوبکر محمود نے41ویں اور 50ویں منٹ میں مزید دو گول کر کے اپنی شاندار ہیٹ ٹرک کی جو ٹورنامنٹ کی پہلا ہیٹ ٹرک ہے جبکہ عماد شکیل بٹ اور ارسلان قادر نے 2، 2گول اسکور کئے۔ اس سے قبل ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان بنگلہ دیش کے مقابلے میں4 ہاکی میچ کھیل چکا ہے جو سب پاکستان نے جیتے ہیں۔ پاکستان اس ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ جمعہ کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔اس سے قبل میچ میں ہندنے جاپان کو 1-5 گول سے شکست دی۔10ویں ایشیا کپ میں 8ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔جنہیں 2پول میں رکھا گیا ہے۔ پول اے میں پاکستان کے علاوہ ہند، جاپان اور اور بنگلہ دیش شامل ہے جبکہ پول بی میںملائیشیا ، کوریا، چین اور عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان روایتی حریف ہند سے 15اکتوبر کو ٹکرائے گا۔ ٹورنامنٹ 22اکتوبر تک جاری رہے گا۔پاکستان ہاکی ٹیم میں یہ کھلاڑی شامل ہیں۔محمد عرفان(کپتان)، رضوان سینیئر(نائب کپتان)، مظہر عباس اور امجد علی(گول کیپر) ، عاطف مشتاق، مبشر علی ، احمد شکیل بٹ، ابوبکر محمود ، تصور عباس، راشد محمود، ارسلان قادر،اظفر یعقوب، عمر بھٹہ، رضوان جونیئر، علی شان، محمد عتیق، وقاص اکبر اور اعجاز احمد جبکہ اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں جنید کمال، علی حسن، فراز، عرفان جونیئر، شان ارشاد، سلیم ناظم ، قمر بخاری، خضر اختر، شجاع احمد اور حسن انور شامل ہیں۔

شیئر: