Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”سڑک ٹو“ کی کہانی”ڈپریشن“ پر مبنی ہوگی

1990ء کی دہائی کی مشہوربالی وڈ فلم' سڑک' کے فلمسازوں کا کہنا ہے کہ فلم کے سیکوئل کی کہانی' ڈپریشن' کے عنوان پر مبنی ہوگی۔ فلمساز و اداکارہ پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ' سڑک ٹو' بنائی جارہی ہے۔ فلم میں اداکار سنجے دت کو حالیہ انداز میں فلم میں پیش کیاجائے گا جبکہ فلم کی کہانی 'ڈپریشن' پر مبنی ہوگی۔ فلمساز مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ فلم کے سیکوئل میں پوجا بھٹ کام نہیں کررہیں، یہ ایک کمرشل فلم ہوگی۔ یاد رہے کہ ماضی کی فلم سڑک میں سنجے دت اور پوجا بھٹ نے کام کیا تھا۔ اس کی کہانی ایک ٹیکسی ڈرائیور کی محبت کی کہانی تھی۔
 

شیئر: