لیموزین ڈرائیور کیخلاف دہشتگردی
جمعرات 12 اکتوبر 2017 3:00
جدہ...ایک سعودی شہری نے جدہ حرمین روڈ پر ایک لیموزین ڈرائیور کے خلاف نجی گاڑی کے مالک کی دہشتگردی کی وڈیو کلپ تیار کرکے سوشل میڈیا پر جاری کردی۔ وڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ الحرمین روڈ پر لیموزین ڈرائیور کا تعاقب ایک نجی گاڑی کا مالک کررہا ہے۔ اس نے لیموزین کے آگے اپنی گاڑی لاکر اسے روکا اور پھر لیموزین ڈرائیور کو گاڑی سے نکال کر زمین پر گھسیٹا تاہم وہ اللہ کے فضل وکرم سے یقینی موت سے بچ گیا۔ مقامی شہری نے ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حرمین روڈ پر سی سی کیمرے نصب کرائے اور اس قسم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو لگام لگائے۔