Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر کے بجائے یوان میں پٹرول

بیجنگ ....این بی سی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ 2برسوں کے دوران چینی کرنسی یوان عالمی تیل منڈیوں پر چھا جائیگی۔ چین، سعودی عرب سے پٹرول ڈالر کے بجائے اپنی کرنسی میں فروخت کرنے کا مطالبہ کریگا۔ امریکی ماہر اقتصاد کارل وائنبرگ کا کہناہے کہ اگر سعودی عرب نے چین کا یہ مطالبہ منظور کرلیا تو بیشتر ممالک امریکی ڈالر سے دستبردار ہوکر یہی طریقہ کار اپنائیں گے۔ اس طرح چین پٹرول کی طلب میں دنیا کا سب سے بڑا کھلاڑی بن جائیگا۔ فی الوقت امریکہ تیل درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک مانا جاتا ہے۔ مستقبل میں یہ اعزاز چین کو حاصل ہوگا۔ وائنبرگ کا کہناہے کہ سعودی عرب ، چین کی طلب میں دلچسپی لے رہا ہے۔ چین کی وجہ سے امریکہ پر سعودی انحصار کم ہوگا۔
 

شیئر: