کناری جزیرے میں 48گھنٹے میں زلزلے کے 40جھٹکے
جمعرات 12 اکتوبر 2017 3:00
لاپالما، کناری.... کناری جزیرے لاپالما کے بعض حصوں میں کئی آتش فشاں موجود ہیں جن میں سے بعض سوئے ہوئے یا خوابیدہ آتش فشاں کہلاتے ہیںاور بعض ایسے ہیں جو وقتاً فوقتاً فشار دیتے ہیں۔ اس حوالے سے یہ بات بھی دنیا کو معلوم ہے کہ اچانک کسی آتش فشاں کا دہانا پھٹتا ہے تو زلزلے کے جھٹکے آس پاس کے علاقوں میں محسوس ہوتے ہیں تاہم علم طبقات الارض کا اصول یہ ہے کہ یہ جھٹکے صرف اس وقت تک جاری رہتے ہیں جب دہانے سے فشار کے اخراج کا عمل زیادہ تیز ہو ورنہ پھر رفتہ رفتہ یہ جھٹکے کمزور ہوجاتے ہیں تاہم گزشتہ دنوں یہاں 48گھنٹوں کے دوران زلزلے کے40جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق ان زلزلوں کا مرکز سمندر میں 17.4میل نیچے تھا۔بقیہ جھٹکے 1.5اور 2.7طاقت والے بتائے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بعض جھٹکے اتنے ہلکے تھے کہ کچھ لوگوں کو محسوس تک نہیں ہوئے۔