اسلام آباد..الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرد ئیے۔ 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تحریک انصاف کے سابق بانی رکن اکبر ایس بابر کی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن زیر سماعت ہے۔اس سے قبل بھی ا لیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 25 ستمبر کو ذاتی طور پر طلب کیا تھاتاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے تھے۔ دریں اثناء تحریک انصاف کے ترجمان ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔الیکشن کمیشن کو اپنے اختیارات کا پتہ تک نہیں۔ تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے تعصب کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔