کہیں اسکولوں میں تالے ،کہیں اساتذہ ندارد
جمعرات 12 اکتوبر 2017 3:00
فرخ آباد۔۔۔۔سرکاری اسکولوں کے معائنے میں تعلیمی معیار کی قلعی کھل گئی۔ ضلع بیسک تعلیم آفیسرانل کمار کو کہیں اسکول بند ملے تو کہیں اساتذہ نداردتھے۔بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کے الزام میں انہوں نے15اساتذہ کیخلاف تنخواہ روکنے کی کارروائی کی۔ انل کمار کو راجے پور کے اسکول پٹی دارا پور میں اسکول کھولنے کے وقت ایک بھی مدرس نہیں تھا۔ 9طلباء کلاس روم میں اساتذہ کا انتظار کررہے تھے تو چند اسکول کے گیٹ پر لٹک کر کھیل رہے تھے۔ ایسے میں کوئی بھی حادثہ ہوسکتا تھا۔ پرنسپل انجیش، ٹیچر تبسم ، کرشنا ،نندہ اور دیگر اساتذہ کی تنخواہ رو ک دی گئی۔