ٹیکسلا... سابق وزیر داخلہ اورمسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا۔ تمام عمر ایک پارٹی کا ساتھ نبھایا ہے۔ہمیشہ اپنی عقل کے مطابق جو صحیح سمجھا وہ ہی بات کی ہے۔ حکمرانوں کو خوش کرنے کے لئے واہ واہ کرنے والا نہیں۔ عدالتوں سے محاذ آرائی نواز شریف ، مسلم لیگ (ن) اور اس ملک کے لئے ٹھیک نہیں۔ جمعرات کوٹیکسلا میں پریس کانفرنس کے دوران انہوںنے کہا کہ پہلے دن سے ان کا ایک ہی موقف ہے کہ نوازشریف اوران کے خاندان کے خلاف زیر سماعت مقدمات کا فیصلہ عدالتوں میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت اور دنیا کی پانچویں بڑی فوجی قوت ہے۔پاکستان میں کسی دوسری فوج کا آپریشن کا سوچنا بھی تضحیک آمیز ہے۔ہمیں اپنی فوج اورانٹیلی ایجنسوں پربھرپوراعتماد ہے۔پاکستان کے اندرآپریشن کرنے کے لئے پاک فوج ہر دم تیارہے۔ہمارے پاس افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ثبوت موجود ہیں۔اگر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرنا ہی ہے تو پھردو طرفہ ہونا چاہئےے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عدالتیں حقائق پر فیصلہ کررہی ہیں۔ ایک عدالت سے انصاف نہیں ملا تو دوسری سے مل جائیگا۔ کوئی مقدمہ تحقیقات سے پہلے درج کرنا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013سے پہلے پارٹی سے کبھی ناراض نہیں ہوا۔2013سے پہلے میرا مشورہ سنا ضرورجاتا تھا۔