Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے 3ماہ کیلئے ایمرجنسی لگادی

    قاہرہ - - - - - - مصری صدر عبدالفتاح سیسی نے مصر میں 3ماہ کیلئے ایمرجنسی لگا دی۔ عملدرآمد جمعہ کی شب ایک بجے سے ہوگیا۔ صدارتی آرڈیننس جاری کر کے واضح کیا گیا کہ مسلح افواج اور پولیس دہشت گردی اور اس کی فنڈنگ سے نمٹنے نیز ملک کے تمام علاقوں میں امن و امان قائم کریں گی۔ سرکاری و نجی املاک اور عوام کی سلامتی کی حفاظت کریں گی۔ وزیر اعظم ہنگامی حالت کیلئے مقرر صدارتی اختیارات کے استعمال کے مجاز ہوں گے۔ صدارتی بیان کی خلاف ورزی پر سزا دی جائیگی۔

شیئر: