قطری حکام اسرائیلیوں کیلئے چشم براہ
دوحہ۔۔۔۔اسرائیلی جریدے معاریف نے 2022ء کے دوران قطر میں ہونیوالے ورلڈ فٹبال کپ کے پروگراموں میں اسرائیلی شائقین کے استقبال سے متعلق قطری اقدام کی تعریف کی ہے۔ اسرائیلی جریدے کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی استقبالیہ کمیٹی کے سیکریٹری جنرل حسن الذوادی نے امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قطر 2022ورلڈ فٹبال کپ کی میزبانی کے دوران اسرائیلی شہریوں اور جنسی منحرفین کو خوش آمدید کہے گا۔ انہیں شراب نوشی کا بھی موقع دیا جائیگا۔