Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب کی پراسیکیوشن ٹیم پرحملے کی کوشش؟

  اسلام آباد... نیب نے احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پر ہنگامہ آرائی کی رپورٹ ہیڈ کوارٹر کو پیش کردی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ وکلا اور لیگی کارکنوں نے پراسیکیوشن ٹیم کو ڈائس سے ہٹانے کی کوشش کی۔پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفر کے نہ ہٹنے پر دھکے دیئے گئے ۔ رپورٹ میں ہنگامہ آرائی کونیب پراسیکیوشن ٹیم پرحملے کی کوشش قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ ہنگامہ آرائی کے دوران جمعہ کو شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز میں فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی۔ احتساب عدالت کے جج نے تشدد اور وکلاءکو روکے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔

شیئر: