زنانہ لوازمات کی چھوٹی دکانوں کی بھی سعودائزیشن
ریاض۔۔۔۔وزارت محنت و سماجی فروغ کے ترجمان خالد اباالخیل نے بتایا ہے کہ زنانہ لوازمات فروخت کرنیوالی دکانوں کی سعودائزیشن کا تیسرا مرحلہ 8دن بعد شرو ع ہوگا۔ اسکے تحت مصنوعی زیورات ، عبائے اور شبینہ ملبوسات فروخت کرنیوالی چھوٹی چھوٹی دکانوں پر بھی سعودی خواتین کی تقرری لازم ہوگی۔زنانہ خوشبویات، جوتے، پرس اور ملبوسات بیچنے والی دکانوں پر بھی سعودی خواتین ہی کام کرسکیں گی۔