مملکت بھر میں ایک ہزار ڈیم کے قیام کا منصوبہ
ریاض۔۔۔۔نیشنل واٹر کمپنی کے ڈپٹی چیئرمین صالح الغامدی نے بتایا ہے کہ سعودی وژن 2030کے مطابق مملکت کے مختلف علاقوں میں 1000ڈیم بنائے جائیں گے۔ نیشنل واٹرکمپنی کے چیئرمین محمد الموکلی نے بتایا کہ صارفین پانی کا جو بل ادا کررہے ہیں وہ کل لاگت کا 30فیصد ہے باقی 70فیصد بل سرکاری خزانہ پیش کررہا ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب کا 88فیصد علاقہ پانی کے نیٹ ورک سے جڑا ہوا ہے۔ 30ملین سے زیادہ لوگ ریاض، مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف شہروں میں فراہمی و نکاسی آب کی خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔30فیصد پانی ضائع ہورہا ہے۔پانی کا فی کس یومیہ خرچ320لٹر ہے۔