پشاور... جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا سے کوہاٹ جانے والے پاک فوج کے مشاق طیارے نے کریش لینڈنگ کی جس پائلٹ سمیت 3 فوجی افسران زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وانا ایئرپورٹ سے پرواز کے فوری بعد مشاق طیارے میں فی خرابی پیدا ہوئی طیارے نے وانا اسٹیڈیم کے قریب کریش لینڈنگ کی۔حادثے میں زخمی ہونے والوں میں پائلٹ میجر شاہد، لیفٹننٹ کرنل مراد اور میجر ناصر ترین شامل ہیں۔ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔