Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جائیداد کے تنازع پر نوجوان نے بھابھی کو قتل کر دیا

    لکھنؤ۔۔۔۔بارہ بنکی میں ایک نوجوان نے جائداد کے تنازعہ میں اپنی بھابی کو دھار دار ہتھیار سے قتل کردیا، نوجوان اپنے بڑے بھائی کے قتل کے ارادے سے وہاں گیا تھا لیکن جب بھائی نہیں ملا تو اس نے گھر میںموجود بھابی کو ہی مار ڈالا۔ بتایاجاتا ہے کہ اراضی کا جھگڑا عرصے سے دونوں بھائیوں میں چل رہا تھا۔ حال میں بڑے بھائی نے ایک قطعہ اراضی چپکے سے فروخت کرکے اس کا پیسہ ہضم کرلیا ۔چونکہ اس اراضی میں چھوٹے کا بھی حق تھا لیکن اسے ڈانٹ کر بڑے نے گھر سے نکال دیا تھا۔ اس کے بعد بڑے بھائی کو سبق سکھانے کیلئے گھوم رہا تھا ۔گزشتہ شب میںوہ بھائی کو سبق سکھانے کیلئے گھر پہنچا تو اس کی بھابی نے بتایا کہ بھائی باہر گئے ہیں تو اس نے بھابی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

شیئر: