دلیپ اورسائرہ، ازدواجی بندھن کے 51 سال
بالی ووڈ لیجنڈ اداکار دلیپ کمارکےساتھ اداکارہ سائرہ بانو کی شادی کو 51 برس بیت گئے۔سائرہ بانونے اپنے دوستوں اور احباب سمیت لاکھوں مداحوں کی دعاﺅں اور محبت کا شکریہ ادا کیا ۔سائرہ بانو کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر سالگرہ کی کچھ تصاویر مداحوں سے شیئر کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ دلیپ کمار ،سائرہ بانو کےساتھ 1966 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔ ماضی میں دونوں اداکار کئی بالی ووڈ فلموں میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔