پہلا ون ڈے:پاکستان نے سری لنکا کو83رنز سے ہرادیا
دبئی: 5میچوں کی ون ڈے سیریز میں پاکستانی ٹیم نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سری لنکا کو83رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔ بابر اعظم کی سنچری 103رنز اور شعیب ملک کے جارحانہ 81 رنز کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو فتح کےلئے 293 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم8وکٹوں کے نقصان پر 209رنز بنا سکی۔رومان رئیس اور حسن علی نے3،3 وکٹیں ۔ سری لنکا کی دعوت پرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے۔پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن اچھی بنیاد فراہم نہ کرسکے اورچوتھے اوور میں احمد شہزاد12گیندیں کھیل کر بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہو گئے۔ اس کے بعدبابر اعظم اور فخر زمان نے 16 اوورز میں مجموعی اسکور 75 رنز تک پہنچایا ۔ اس مرحلے پر فخرزمان 45 گیندوں پر 43 رنز بنانے کے بعد گاماگے کی گیند پربولڈ ہو گئے۔فخر زمان کے بعد محمد حفیظ نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کےلئے 49 رنز کی شراکت قائم کی۔ حفیظ 28 ویںاوور کی آخری گیند پر 32 بنانے کے بعد وانڈرسے کی گیند پر پریرا کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ شعیب ملک نے جارحانہ بیٹنگ کی اور بابر اعظم کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا تاہم وہ سنچری مکمل نہ کرسکے اور 61 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 81 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے۔ شعیب ملک کو جارحانہ اننگز کی بدولت مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔کپتان سرفراز احمد نے ایک رنز بنا یا۔ بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں چھٹی سنچری مکمل کی، انہو ں 131گیندوں پر 5چوکوںکی مددسے 103رنز بنائے ۔ عماد سیم اور حسن علی بالترتیب 10اور11رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے اورپاکستان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔سری لنکا کی جانب سے سورنگا لکمل نے 47 رنز دے کر2جبکہ دیگر4 بولرز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میںسری لنکا کے اوپنرز کپتان اپل تھرنگا اور وکٹ کیپر نیروشان ڈکویلا نے 30 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ڈکویلا کو رومان رئیس نے 19کے انفرادی اسکور پر آوٹ کیا تو سری لنکن بیٹنگ لڑکھڑا گئی ۔ پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے نتیجے میں67رنز پر سری لنکا5وکٹیں گر گئیں۔رئیس نے چندی مل کو آوٹ کرکے اپنی اور سری لنکا کی دوسری وکٹ لی۔جس کے بعد لاہیرو تھریمانے نے ایک اینڈ سنبھالا تاہم دوسری جانب سے محمد حفیظ اور حسن علی نے مزید3کھلاڑیوں کو واپس پویلین بھیج دیا ۔ تھرنگا18،کوشل مینڈس2اور سری وردھنا صفر پر آوٹ ہوئے۔چھٹی وکٹ کیلئے تھریمانے اورتھیسارا پریرا کے درمیان 41رنز کی اچھی شراکت ہوئی جس کا خاتمہ شاداب خان نے پریرا کو21 کے اسکور آوٹ کرکے کیا۔دوسری جانب تھریمانے نصف سنچری مکمل کرکے جارحانے انداز اختیار کرنے کی کوشش میں تھے کہ رومان رئیس نے انہیں ایل بی ڈبلیو کرکے ٹیم کو اہم وکٹ دلادی۔تھریمانے نے74 گیندوں پر53رنز بنا ئے۔اس مرحلے پر خلاف توقع جیفری ونڈرسے اور دھننجایا نے 8 ویں وکٹ کی شراکت میں68رنز کا اضافہ کرکے پاکستانی کپتان اور بولرز کو خوب پریشان کیا۔ اس صبر آزما شراکت کو حسن علی نے توڑا اور ونڈرسے کو25کے اسکور پر آوٹ کردیا اس وقت مجموعی اسکور200رنز ہو چکا تھا۔اس کے بعد سورنگا لکمل اور دھننجایا اسکور کو209رنز تک ہی لے جاسکے اس دوران دھننجایا نے کیریئر کی پہلی نصف سنچری مکمل کرلی اور پاکستان نے یہ میچ83رنز سے جیت لیا۔ رومان ریئس اور حسن علی نے 3،3جبکہ محمد حفیظ اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرا ون ڈے 16اکتوبر کو ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔