Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شنگھائی ماسٹرز ٹینس: رافیل نڈال مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  شنگھائی : شہرہ آفاق ہسپانوی اسٹار رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، نڈال نے کوارٹر فائنل میں دیمتروف کو شکست دی۔ چین میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں 16 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپیئن نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گریگور دیمتروف کو ایک زبردست مقابلے کے بعد 6-4، 6-7 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، مرین کلچ بھی کوارٹر فائنل کی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے البرٹ راموس وینولاس کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

شیئر: