Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کوترقی یافتہ ملک بنانا ہے ، کووند

نئی دہلی.... صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی یافتہ ملک بنانا ہے ۔ہر ریاست کی ترقی سے ہی ہندوستان ایک ترقی یافتہ ملک کے طورپر ابھر کر آسکتا ہے۔راشٹرپتی بھون میں گورنروں کی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ گورنر اپنی اپنی ریاستوں کی ترقی کو نئی سمت دینے میں تعاون کرتے رہیں گے۔انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کانفرنس میں قومی اہمیت کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: