Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حقانی نیٹ ورک نے بہت ظلم کیا،جو شوا بوائل

 اوٹاوا...پاک فوج کی کامیاب کارروائی کے دوران بازیاب ہونے والا کینیڈین خاندان 5 سال بعد اپنے ملک واپس پہنچ گیا ۔ ٹورنٹوا ئیر پورٹ پر جوشوا بوائل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں حقانی نیٹ ورک نے مجھ پر اورمیرے خاندان پربڑے مظالم کئے ۔ طالبان کے زیر قبضہ علاقے میں غیر توجہی کا شکار اقلیتی برادری کی مدد کرنے پر مجھے اور میری اہلیہ کو اغوا کیا ۔ مجرمانہ آفر ٹھکرانے پر بیٹی کو قتل کیا اوراہلیہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔جوشوا بوئل نے بتایا کہ پاکستانی حکام نے بہترین طبی سہولتیں دیں۔ کسی کے جہاز پر سوار ہونے سے انکار نہیں کیا ۔ بس یہ چاہا کہ آبائی وطن کینیڈا جلد سے جلد پہنچ جائیں۔واضح رہے پاکستانی فورسز نے قبائلی علاقے میں آپریشن کے دوران کینیڈین شہری جوشوا بوائل، اسکی امریکی اہلیہ کولمین اور 3 بچوں کو بازیاب کرایا تھا ۔

شیئر: