لاہور... تحریک انصاف کے سربرہ عمران خان نے کہا کہ ن لیگ اپنی ہی حکومت پر خود کش حملے کر رہی ہے ۔ ن لیگ کے حملوں سے موجودہ حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی ۔موجودہ حالات میں انتخابات جلدی ہوتے نظر آرہے ہیں۔ لگتا ہے جلد پورا ملک الیکشن موڈ میں چلا جائے گا۔ لاہور میں پارٹی رہنماوں اور کارکنوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف الیکشن موڈ میں جا چکی ہے۔ پورے ملک میں جلسے جلوس شروع ہو چکے۔ ا نتخابات سے پہلے ہماری تیاری مکمل ہونی چاہئے۔ الیکشن کی تیاری کیلئے صرف ایک ماہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔عمران خان نے لاہور میں پارٹی قیادت کو انتخابی تیاریوں کی ہدایت کی۔