قطری حکومت نے شیخ عبد اللہ آل ثانی کے اکاؤنٹ فریز کردیئے
اتوار 15 اکتوبر 2017 3:00
ریاض: قطری حکمران خاندان آل ثانی کے رکن اور معتبر شخصیت شیخ عبد اللہ آل ثانی کے بینک اکاؤنٹ فریز کردیئے گئے۔شیخ عبد اللہ آل ثانی نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ قطری حکومت نے ان کے تمام اکاؤنٹ فریز کردیئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ قطری انتظامیہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے یہ ”اعزاز“ بخشا ہے۔ میری تمام دولت وطن پر قربان ہے۔ میں قطری انتظامیہ سے اتنی اپیل ضرور کروں گا کہ وہ مفاد پرست ٹولے سے نجات حاصل خلیجی ممالک کے آشیانے کی طرف پلٹ آئے۔