Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور میں ماس ٹرانزٹ سرکلر ریلوے منصوبہ

  پشاور ...خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں ماس ٹرانزٹ سرکلر ریلوے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منصوبہ پاک،چین اقتصادی راہداری کا حصہ ہے جس کے ذریعے پشاور کو نوشہرہ،مردان اور چارسدہ سے ملایا جائے گا۔چین کی کمپنی منصوبے پر کام یقینی بنانے کےلئے جلد پشاور میں دفتر قائم کرے گی۔ منصوبہ 2 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے 3 سال میں مکمل ہوگا ۔ اس سے صوبے میں تجارتی وکاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

شیئر: