Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرم ایجنسی دھماکے میں جاں بحق اہلکاروں کی نمازجنازہ

  پشاور..کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے کیپٹن حسنین اور دیگر 3 سپاہیوں کی نمازہ جنازہ ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں ادا کردی گئی۔ کور کمانڈر پشاور سمیت اعلی عسکری اور سول حکام شریک ہوئے۔ہیلی کاپٹر کے ذریعے میتوں کو آبائی علاقوں میں منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 اہلکار جاں بحق جبکہ3 زخمی ہوگئے تھے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ایف سی اہلکار بازیاب ہونے والے کینیڈین خاندان کے اغوا کاروں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کے لئے جاری کارروائی میں مصروف تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

شیئر: