Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ عالمی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں،کیری

و اشنگٹن …   سابق امریکی  وزیر خارجہ جان کیری نے ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ  بین الاقوامی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرنے کو  خطرناک قدم قرار دیا ۔کیری نے کہا کہ اس فیصلے سے امریکی قومی سلامتی کے مفادات کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ایسی ہی صورتحال کا سامنا قریبی اتحادیوں کو بھی ہو سکتا ہے۔سابق امریکی وزیر خارجہ نے اراکینِ کانگریس سے کہا کہ وہ ٹرمپ کے فیصلے کیخلاف کھڑے ہو جائیں۔  واضح رہے کہ ایرانی جوہری  معاہدے میں سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھی طویل مذاکراتی عمل میں شریک تھے۔

شیئر: