روہنگیا پناہ گز ینوں کو جنگلی ہاتھیوں نے کچل دیا
اتوار 15 اکتوبر 2017 3:00
ڈھاکا … مشرقی بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے پناہ گزینوں کے ایک عارضی کیمپ میں جنگلی ہاتھیوں کے پاؤں تلے کچل کر 4 پناہ گزین ہلاک ہو گئے۔ ایک عورت اور 3 بچے شامل ہے۔ 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پناہ گزین کیمپ کاکسس بازار سے دور جنگل میں ایک پہاڑی کے دامن میں بنایا گیا ہے۔ اسی علاقے میں اس سے پہلے بھی ایک بزرگ روہنگیا پناہ گزین اور ایک بچے کو جنگلی ہاتھیوں نے پیروں تلے کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔جنگلی ہاتھیوں کے غول خوراک کی تلاش میں آبادی کا رخ کرتے ہیں۔