احمد آفریدی کی میوزک البم ،10زبانوں میں
اتوار 15 اکتوبر 2017 3:00
احمد آفریدی کے پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے میوزک جیمنگ سیریز کی سافٹ وڈیو لانچنگ20 اکتوبر کو ہوگی۔یہ پاکستان کی تاریخ کی واحد میوزک البم ہوگی جو ایک ہی وقت میں دس زبانوں پر مشتمل ہوگی جن میں انگریزی ،اردو، پشتو، عربی ، پنجابی، اطالوی، ہسپانوی، ہندی ،جاپانی اور فرانسسی شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پر احمد آفریدی کی اس میوزک سیریز نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔احمد آفریدی گزشتہ 20سالوں سے میڈیاانڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے بیرون ملک سے باقاعدہ میوزک اورفلم میکنگ کی ڈگری حاصل کی ہے اور اس وقت پاکستان کی بڑی یونیورسٹی میں میوزک اور فلم ڈائریکشن کی تربیت بھی دے رہے ہیں ۔