Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی جی! صدر ٹرمپ کو پھر گلے لگانے کی ضرورت ہے،راہول

    نئی دہلی۔۔۔۔۔۔۔کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے حوالے سے  تبدیل ہوتے موقف کے مدنظر وزیر اعظم نریندر مودی کو جلد سے جلد ٹرمپ سے ملاقات کا مشورہ دیا ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم کو کسی تاخیر کے بغیر اس سمت فورا ًپہل کرنی چاہئے اور جلد ہی ٹرمپ سے گلے ملنا چاہئے۔کانگریس نائب صدر نے ٹوئٹ کیاکہ ’’مودی جی! جلدی کرو، لگتا ہے صدر ٹرمپ کو پھر سے گلے لگانے کی ضرورت ہے ‘‘ ۔انھوں نے اس ٹوئٹ کے ساتھ ٹرمپ کا وہ ٹوئٹ بھی پوسٹ کیا  جس میں انھوں نے کہا کہ ’’پاکستان اور اسکے رہنماؤں کے ساتھ پہلے سے زیادہ اچھے رشتے بنانے شروع کردیئے ہیں۔میں کئی مو قعوں پر  ملنے والے انکے تعاون کیلئے انکا شکریہ اداکرتاہوں‘‘۔

شیئر: